5 اپریل 2014 - 14:37
 امریکہ طالبان کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا:حامد کرزئی

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  افغان صدر حامد کرزئی نے کابل میں ایوان صدر  میں ایران کی سفارتی خبری اور تجزیاتی ویب سائٹ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ انتہا پسندی اسلام اور مسلمانوں کی پیداوار نہیں ہے بلکہ یہ یورپ کی حکمت عملی ہے جو سوویت یونین کے مقابلے کے لۓ دین کا حربہ استعمال کرنا چاہتا تھا۔ افغان صدر نے طالبان کے ساتھ حکومت افغانستان کے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس گروہ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کۓ ہیں لیکن طالبان امریکہ اور پاکستان سمیت اغیار کے زیر اثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ حامد کرزئی نے مزید کہا کہ طالبان نے امریکیوں نے طالبان سے مقابلے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا تھا لیکن انھوں نے کبھی بھی طالبان کے تربیتی مراکز اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ نہیں کیا۔ بلکہ انھوں نے افغان عوام کے گھروں پر  حملے کۓ اور ان کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ۔ اور اسی وجہ سے کابل اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي میں شدت آگئي ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ طالبان کو اپنا دشمن نہیں جانتا ہے۔

......

242